Saturday, May 11, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کا 9 اگست کو ٹائیگرفورس ڈے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا 9 اگست کو ٹائیگرفورس ڈے کا اعلان
August 6, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے 9 اگست کو ٹائیگرفورس ڈے کا اعلان کر دیا۔ عثمان بزدار نے عثمان ڈار سے ملاقات کے دوران کہا صوبہ بھر میں 12 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ ادھر ٹائیگرفورس کا 9 اگست کو قومی دن منانے کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی۔ 9 اگست کو پودے لگانے کے پرانے تمام ریکارڈ توڑنے کا پلان بھی تیار ہو گیا۔ وزیر اعظم، وزرائے اعلیٰ، گورنرز، وزراء، ارکان پارلیمنٹ، صوبائی ارکان مہم میں حصہ لیں گے ۔ معاونین خصوصی ملک امین اسلم اور عثمان ڈار نے وزیر اعظم سے مشاورت مکمل کرلی۔ عثمان ڈار اور ملک امین اسلم کا ٹائیگر فورس اور شجر کاری کاری مہم کو تاریخی بنانے کا پلان ہے۔ پورے پاکستان میں ٹائیگر فورس کے اعزاز میں شجر کاری مہم کی تقاریب ہوں گی۔ ٹائیگر فورس کا ہدف ڈبل ، 10 لاکھ کے بجائے ایک دن میں 20 لاکھ پودے لگائے گی۔ پنجاب میں بارہ لاکھ 8 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ خیبرپختونخوا پختونخوا میں 5 لاکھ، سندھ 1 لاکھ، بلوچستان میں 15 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ گلگت بلتستان ساڑھے گیارہ ہزار،آزاد کشمیر میں 20 ہزار 300 پودے لگائے جائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان 9 اگست کو بنی گالہ کورنگ گارڈن میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کریں گے۔ ملک امین اسلم بھی وزیر اعظم کے ہمراہ اسلام آباد میں پودا لگائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، 9 اگست کو عثمان ڈار کے حلقے سیالکوٹ میں پودا لگائیں گے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ پودا لگائیں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان بھی سرکاری تقریب میں پودا لگائیں گے۔ سندھ میں گورنر عمران اسماعیل پودا لگا کر مہم کا افتتاح کریں گے۔ بلوچستان میں وزیر اعلیٰ اور گورنر شجر کاری مہم میں حصہ لیں گے۔ عثمان ڈار 9 اگست کو سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں کے دورے کریں گے۔