Saturday, April 27, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب ٹرین کی سواری کرنے نکل پڑے

وزیراعلیٰ پنجاب ٹرین کی سواری کرنے نکل پڑے
April 12, 2019

 لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ٹرین کی سواری کرنے نکل پڑے ۔ عثمان بزدار اور شیخ رشید لاہور سے راولپنڈی کیلئے روانہ ہو گئے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداربذریعہ ٹرین راولپنڈی روانہ ہو گئے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید،صوبائی وزراء راجہ بشارت، سمیع اللہ چودھری اور حافظ ممتاز بھی ان کے ہمراہ روانہ ہوئے۔

 وزیر اعلیٰ راولپنڈی میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین اور ریلوے روڈ کا افتتاح کریں گے۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے گلدستہ پیش کر کے عثمان بزدار کا استقبال کیا۔

 وزیر اعلیٰ کی آمد سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم خود سر سید ایکسپریس میں سفر کریں گے جبکہ چین اور ایران کے دورے کے بعد امبیسڈرز کو ان کی فیملی کے ہمراہ سفر کی دعوت دیں گے۔

 شیخ رشید نے خدشہ ظاہر کیا اگر بھارتی انتخابات میں مودی کو مطلوبہ ووٹ نہ ملے تو حالات خراب ہو سکتے ہیں۔

 وزیر ریلوے نے بتایا چار اسٹیم انجن کے پی کے کے حوالے کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کی ٹورازم پالیسی کے تحت صرف انجن کے فیول کا کرایہ لیا جائے گا۔

 وزیر اعلیٰ کی آمد کے موقع پر ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔