Monday, May 13, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب نے چار چھوٹے ڈیمز پر ابتدائی کام شروع کرنے کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب نے چار چھوٹے ڈیمز پر ابتدائی کام شروع کرنے کی منظوری دے دی
September 1, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چار چھوٹے ڈیمز پر ابتدائی کام شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں کوہ سلیمان سے آنے والے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے چھوٹے ڈیمز بنانے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا پانی کے ذخیرے کیلئے چھوٹے ڈیم بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ پنجاب حکومت چھوٹے ڈیمز کے لئے مختلف آپشن پر غور کررہی ہے۔ کوہ سلیمان کی رودکوہیوں میں ہر سال لاکھوں کیوسک پانی ضائع ہوتا ہے۔ اس قیمتی پانی کو محفوظ بنانے اور استعمال میں لانے کیلئے سمال ڈیمز کا منصوبہ اہمیت کا حامل ہے۔ چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر آئے گا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا پہلے مرحلے میں چار سمال ڈیمز کی تعمیر کیلئے ٹیکنیکل سٹڈی کی جاری ہے۔ سیکرٹری آبپاشی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اسمال ڈیمز کی تعمیر کے منصوبے کے اہم امور سے آگاہ کیا ۔ صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ وترقیات، سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری آبپاشی اور اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ کی اجلاس میں شرکت ہوئی۔