Saturday, May 4, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب نے نمازعید ریس کورس پارک میں اداکی، عثمان بزدار بغیر پروٹوکول کے پہنچے

وزیراعلیٰ پنجاب نے نمازعید ریس کورس پارک میں اداکی، عثمان بزدار بغیر پروٹوکول کے پہنچے
August 22, 2018
لاہور( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نماز عید  ریس کورس پارک میں ادا کی ، وزیر اعلیٰ بغیر پروٹوکول کے  نماز عید ادا کرنے پہنچے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ریس کورس پارک عید گاہ میں نماز عید کی ادا کی ۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد   وزیر اعلیٰ کو اپنے درمیان پاکر  نوجوانوں نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ سلیفیاں  بھی لیں ۔ ریس کورس پارک سے وزیر اعلی ٰ دار شفقت پہنچے   جہاں بے آسرا اور یتیم بچوں نے ان کا استقبال کیا ، اس موقع  پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بے سہارا بچوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا ہی عید کی اصل روح ہے،مجھے بے سہارا بچوں کے ساتھ عید منا کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مجھے میرے قائد عمران خان نے وزارت اعلیٰ کے عہدے کیلئے نامزد کیا ،صوبے میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے دارالشفقت میں   قیام پذیر بچوں میں تحائف تقسیم کیے   اور انہیں عید کی مبارکباد بھی دی۔