Friday, March 29, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب نے مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم ‏دیدیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم ‏دیدیا
May 13, 2019
لاہور ( 92نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے کے لئے تمام انتظامی اختیارات استعمال کئے جائیں ، مصنوعی مہنگائی کی اجازت کسی صورت نہیں دیں گے۔ مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  بدقسمتی سے ماضی میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر توجہ دینے کی بجائے نمائشی پراجیکٹس بنائے گئے، سابق دور کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ ا۔

صحت انصاف کارڈ سے 7 لاکھ 20 ہزار روپے کا علاج ممکن ہے ، عثمان بزدار

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ  سابق حکمرانوں نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں منصوبے شروع کرکے انہیں بروقت مکمل نہیں کیا، فلاح عامہ کے بے شمار منصوبوں کو سردخانے میں ڈال کر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ  عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو نظرانداز کر نے والوں کو جواب دینا ہوگا،پاکستان  تحریک انصاف کی حکومت نے فلاح عامہ کے منصوبوں کی تعمیر نو کا آغاز کر دیا ہے، ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبے کے عوام کو علاج معالجے کے ساتھ تعلیم کی معیاری سہولتیں ملیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے پسماندہ علاقوں کے عوام کی محرومیاں دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔