Tuesday, April 16, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر میں بیمار، مردار اور حرام جانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا حکم دیدیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر میں بیمار، مردار اور حرام جانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا حکم دیدیا
May 15, 2015
لاہور (92نیوز) پنجاب حکومت نے غیرمعیاری، بیمار، مردار اور حرام جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف پنجاب بھر میں کریک ڈاون کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ غیرمعیاری، بیمار، مردار اور حرام گوشت کی فروخت کا قبیح دھندہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے مکروہ دھندہ کرنے والوںکے خلاف بروقت سخت ایکشن نہ لینے پر متعلقہ وزرائ، سیکرٹریز اور اداروں کے سربراہان سے شدید برہمی کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ متعلقہ وزرا، مشیر، سیکرٹریز اور اداروں کے سربراہان اپنی ذمہ داری کیوں ادا نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا صوبے میں مردار اور حرام گوشت فروخت ہو رہا ہو اور متعلقہ حکام نوٹس نہ لیں، یہ کسی قیمت پر قبول نہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں کی ویسٹ جانوروں کی خوراک میں استعمال ہونے کا سخت نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کی سرزنش کی اور ایسا قبیح جرم کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیا۔