Thursday, April 25, 2024

وزیراعلی پنجاب نے شاہکام چوک فلائی اوور کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعلی پنجاب نے شاہکام چوک فلائی اوور کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا
August 24, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے میگا پراجیکٹ شاہکام چوک فلائی اوور کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

شاہکام فلائی اوور پر چار ارب تیس کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئے گی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ روڈ انفراسٹرکچر ہماری ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ  لاہور کو پچاسی ارب روپے کے گیم چینجر ترقیاتی منصوبے دئیے جارہے ہیں۔

تقریب سے صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید، ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز اور وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز نے بھی خطاب کیا۔