Thursday, April 18, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب نے ریلوے اسٹیشن لاہور کے پاس قائم پناہ گاہ کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے ریلوے اسٹیشن لاہور کے پاس قائم پناہ گاہ کا افتتاح کر دیا
May 22, 2019
 لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ریلوے اسٹیشن لاہور کے پاس قائم پناہ گاہ کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ تحریک انصاف عوام الناس کی فلاح و بہبود کے مشن پر پوری قوت سے گامزن ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک اور عارضی قیام گاہ کا افتتاح کر دیا گیا۔  وزیراعلیٰ پنجاب ، ریلوے اسٹیشن ، لاہور ، پناہ گاہ ، افتتاح اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے پناہ گاہ میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا اور پناہ گاہ میں کمرے کچن اور ہاتھ رومز کا معائنہ بھی کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 5 قیام گاہوں کی تعمیر کا قیام میرے لیے باعث اعزاز ہے، ان قیام گاہوں میں نہ صرف دو دزار سے آنے والے شہری قیام و طعام کرتے ہیں بلکہ بیماری کی صورت میں مسافروں کو علاج معالجے کی سہولت بھی میسر کی جاتی ہے۔ سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اگلے مالی سال میں مریضوں کے لواحقین کےلیے اسپتال میں بھی پناہ گاہوں کی عمارتیں تیار کی جائیں گی ،وہ وقت دور نہیں جب کوئی بھی مزدور یا محنت کش کھلے آسمان تلے سونے پر مجبور نہیں ہو گا۔ تقریب میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر محمد اجمل چیمہ سمیت  تحریک انصاف  کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔