Tuesday, May 21, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب نے بین الاقوامی بفلو کانفرنس کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے بین الاقوامی بفلو کانفرنس کا افتتاح کر دیا
February 18, 2019
 لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے بین الاقوامی بفلو کانفرنس اور سائنو پاک بفلو ریسرچ سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنمنٹ سنٹرل ماڈل اسکول لاہور کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر صوبے میں پولیو فری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ وزیر اعلیٰ نے پولیو کے خاتمے تک مہم جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مقامی ہوٹل میں بفلو کانگریس اور سائنو پاک بفلو ریسرچ سنٹر کا بھی باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لائیو اسٹاک شعبے کو ملکی معیشت کا اہم جزو قرار دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت صوبے کے کسانوں کو خوشحال دیکھنا چاہتی ہے اور اسی مقصد کے لیے حکومت مویشیوں کے لیے بیماری سے پاک زون بنانے جارہی ہے۔ چولستان لائیو اسٹاک یونیورسٹی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق پنجاب میں لائیواسٹاک سیکٹر کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔ شعبے کو سائنٹفک انداز سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں ، جدت اپنا کر مویشی پالنے والے زیادہ دودھ اور گوشت حاصل کرسکتے ہیں۔