Thursday, April 25, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایل ڈی اے انصاف ویب پورٹل اور موبائل پورٹل لانچ کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایل ڈی اے انصاف ویب پورٹل اور موبائل پورٹل لانچ کر دیا
May 20, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایل ڈی اے انصاف ویب پورٹل اور موبائل پورٹل لانچ کر دیا۔ شہری افسران سے فوری رابطہ اور شکایات کا بغیر رکاوٹ اندراج کراسکیں گے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو انصاف ویب پورٹل اور موبائل پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواستیں دینے کی سہولت فراہم کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پورٹل کے ذریعے ایل ڈی اے آفس آنے کے لئے آن لائن اپوائنٹمنٹ حاصل کی جا سکے گی۔ پہلے مرحلے میں مختلف قسم کی درخواستیں آن لائن جمع کروائی جا سکیں گی اور عدالتی احکامات آن لائن جمع کروائے جاسکیں گے، آن لائن سوالات کئے جا سکیں گے۔ ایل ڈی اے کی اپنی اور منظور شدہ پرائیویٹ رہائشی اسکیموں میں عمارتوں کی تعمیر کے لئے نقشے منظور کرانے کی درخواستیں جمع  کروائی جا سکیں گی۔ ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ اسکیم کے ترقیاتی اخراجات جمع کرانے کے لئے چالان فارم ڈاؤن لوڈ کئے جا سکیں گے۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران و ملازمین کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں ستائیس لاکھ اٹھہتر ہزار روپے کا چیک وزیر اعلی عثمان بزدار کو پیش کیا گیا۔ اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے صوبائی وزیر محنت انصر مجید نیازی نے ملاقات کی اور پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے افسران اور ملازمین کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول کیلئے بتیس لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔