Friday, March 29, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی دربار بابا فرید پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی دربار بابا فرید پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی
August 28, 2018
پاکپتن ( 92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دربار بابا فرید  پر حاضری دی  اور فاتحہ خوانی کی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب  کینال ریسٹ ہاؤس پاکپتن پہنچے اور  تحریک انصاف کے ارکان  اسمبلی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا  تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا نیا پاکستان بنانے کیلئے ہم نے ایک ٹیم ورک کے طورپر کام کرنا ہے ، آپ میری ٹیم کا حصہ ہیں ، صوبے کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے جنونی طریقے کام کریں گے۔ سردار عثمان بزدار  نے مزید کہا کہ میراپیغام ہے کہ آپ سب عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اوران کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، تبدیلی کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے ،انشاء اللہ ہم ملکر تبدیلی لائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد سے قبل سکیورٹی کے پیش نظر درگاہ بابا فرید سے زائرین  اور عقیدت مندوں کو نکال دیا گیا ، پولیس نے ڈپٹی کمشنرآفس سے دربار بابا فرید تک دکانیں بند کروادیں۔