Monday, May 13, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا نمبرداری نظام کو فعال بنانیکا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا نمبرداری نظام کو فعال بنانیکا فیصلہ
January 12, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا نمبرداری نظام کو فعال بنانے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ نے نمبرداری نظام کو فعال بنانے کیلئے اقدامات کی منظوری دے دی۔ نمبرداری نظام کو متحر ک کرکے نمبردار کو اہم حکومتی اقدامات میں پارٹنر بنایاجائے گا۔ 14 کے قریب اہم ذمہ داریاں نمبردار ی نظام کے تحت سرانجام دی جائیں گی۔ 45 ہزار کے قریب نمبرداروں کو اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی، وزیراعلیٰ کو نمبردار نظام کو فعال بنانے کے حوالے سے ابتدائی بریفنگ دے دی گئی۔ نمبردار ی نظام کو فعال بناکر سرکاری واجبات کی وصولی کوتیز کیاجائے گا۔ نمبردار تکمیل ریکارڈ بابت سرکاری وصولیوں کوبھی دیکھیں گے۔ تجاوزات کی بابت رپورٹس  بھی نمبردار وں کی ذمہ داری ہوگی۔ سرکاری عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان بارے رپورٹ بھی نمبرداری نظام کی ذمہ داری ہوگی۔ کلکٹر ضلع کی جانب سے دیئے جانے والے احکامات کی تعمیل بھی نمبرداروں کی ذمہ داری ہوگی، فصلوں کی گرداوی کے حوالے سے بھی کلکٹر کے احکامات کی تعمیل نمبرداری نظام کے تحت ہوگی۔ حکام کی جانب سے جاری سمنز میں نمبردار سرکاری حکام کی معاونت  کریں گے، کسانوں کو جدید کاشتکاری اور ان کے بچوں کو اسکولز کی جانب راغب کرنا بھی نمبردار ی نظام کاحصہ ہوگا۔ سرکاری کھال یا نہر میں شگاف یا چوری  کی صورت میں نزدیکی محکمہ انہار یا مال کو اطلاع کرنا بھی نمبردار کے فرائض میں  شامل ہوگی۔