Tuesday, May 21, 2024

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا مزدوروں کی کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے کرنے کا اعلان

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا مزدوروں کی کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے کرنے کا اعلان
May 1, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے یوم مزدور پر محنت کشوں کےلیے بڑا اقدام اٹھا لیا۔ مزدوروں کی کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ورکرز کیلئے میرج گرانٹ ایک لاکھ سے بڑھا کر 2 لاکھ جبکہ ڈیتھ گرانٹ 5 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کے لئے مزید تاریخ ساز اقدامات جاری رکھے گی۔