Thursday, May 2, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بہاولپور کے سستے رمضان بازار کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بہاولپور کے سستے رمضان بازار کا دورہ
May 7, 2019
 بہاولپور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بہاولپور کے سستے رمضان بازار میں پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ نے مختلف سٹالوں پر اشیائے صرف کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے سٹالوں پر موجود اشیائے کے نرخ اور معیار چیک کیا۔ رمضان بازار میں خریداری کیلئے شناختی کارڈ کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی۔ وزیراعلیٰ نے صارفین سے گفتگو بھی کی جس میں انہوں نے کہا صارف رمضان بازار میں شناختی کارڈ کے بغیر خریداری کرسکتے ہیں۔ عثمان بزدار نے کہا سستے رمضان بازاروں میں چینی کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ رمضان بازار عوام کی سہولت کیلئے ہیں شکایت ملنے پر فوری کارروائی کروں گا۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صادق آباد سے رحیم یار خان پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ نے عید گاہ میں سستے رمضان بازار کا دورہ کرکے انتظامات کا جا ئزہ لیا۔ عثمان بزدار نے رمضان بازار میں فسٹ ایڈ کیمپ کا دورہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے انتظامات کو سراہا اور کہا ہر رمضان بازار میں فسٹ ایڈ کیمپ ضرور ہوناچاہئے۔ رحیم یار خان کی عیدگاہ میں قائم رمضان بازارمیں صارفین کا خوب رش تھا۔ وزیراعلیٰ کی اچانک آمد پر لوگ حیران رہ گئے۔ لوگوں نے رمضان بازار کے بارے میں تاثرات سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے اسٹال پر دالوں اور دیگراشیاء کا معیار چیک کیا۔ عثمان بزدار نے کہا اربوں روپے کی سبسڈی عوام تک پہنچائیں گے۔ رمضان بازاروں اور گندم خریداری مراکز کے دوروں کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا گیا ۔ جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق اب ضرور ملے گا۔ انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پسماندہ علاقوں کے عوام کے حقوق کی نگہبان ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 68 کروڑ روپے مختص کیے جارہے ہیں۔ دوسری طرف پنجاب حکومت نے سرکاری افطار ڈنر پر پابندی لگا دی۔ وزیراعلیٰ نے باضابطہ حکم جاری کر دیا۔ پابندی کا اطلاق وزراء مشیران ، اور سیکرٹریز سمیت تمام حکومتی تقریبات پر ہو گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تحریک انصاف قومی وسائل کی امین جماعت ہے۔ سرکاری خزانے کی پائی پائی عوامی فلاح پر خرچ کی جائے گی۔