Saturday, April 20, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دی مونو مینٹس آف لاہور کتاب کی رونمائی کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دی مونو مینٹس آف لاہور کتاب کی رونمائی کر دی
May 22, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دی مونو مینٹس آف لاہور کتاب کی رونمائی کر دی۔ کتاب میں لاہور کی 83 یادگار عمارتوں کی تاریخ کو محفوظ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر یوتھ افیئرز، سیاحت، سپورٹس و آرکیالوجی تیمور بھٹی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کتاب پیش کی۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور کی یادگار عمارتوں کی تاریخ کو محفوظ بنانے کیلئے کتاب مرتب کرنے پر محکمہ آرکیالوجی کے حکام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب نئی نسل کو لاہور کی ثقافت، فن تعمیر اور تاریخ سے روشناس کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔ دوسی طرف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام خود بھی کورونا سے بچیں اور اپنے پیاروں کو بھی بچائیں۔ کورونا ختم نہیں ہوا، احتیاط اور بچاؤ کی تدابیر ناگزیر ہیں۔ کورونا کے ساتھ ساتھ غربت اور بیروزگاری کے چیلنج کا بھی سامنا ہے۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بزرگان دین کے مزارات کھول دئیے گئے۔ زائرین کو سماجی فاصلہ اختیار کرنا ہو گا۔