Saturday, April 27, 2024

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے امن و امان کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دے دیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے امن و امان کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دے دیا
April 19, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے امن و امان کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس، رینجرز اور دیگر تمام ادارے فرائض بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا صوبہ بھر میں امن وامان کی صورتحال اسوقت تسلی بخش ہے۔ پولیس رینجرز اور دیگر تمام ادارے اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔ لاہور میں ایک مقام پر کچھ عناصر نے سڑک بلاک کر رکھی ہے، عوام سے اپیل ہے سوشل میڈیا، غیرتصدیق شدہ اطلاعات پر کان نہ دھریں۔ ذمہ دار حکومتی ذرائع  صوبے بھر میں امن وامان کی مجموعی صورتحال سے عوام کو آگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ میں پنجاب کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی عملداری حکومت کے فرائض میں شامل ہیں اور اسے بخوبی سر انجام دیا جارہا ہے۔