Friday, March 29, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گندم کٹائی مہم کا افتتاح  کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گندم کٹائی مہم کا افتتاح  کردیا
April 25, 2015
لاہور(92نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گندم کٹائی مہم کا افتتاح  کردیا کہتے ہیں  کسانو ں کو تنہا نہیں چھوڑا جائیگا گندم تیرہ سو روپے من سے کم خریدنے والوں  کے خلاف کارروائی کریں گے ،چھوٹے کسانوں کے لیے پانچ ہزار ٹریکٹر مختص کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے شاہ کوٹ میں وزیراعلیٰ نے روایتی درانتی کے ساتھ کٹائی مہم کا افتتاح کیا اور ہارویسٹر چلا کر گندم کی کٹائی کی۔ گندم کی کٹائی کا افتتاح کرنے کےبعد  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب شہاز شریف نے کہا کہ صوبے میں  گندم خریداری کے 376  مراکزقائم کیے گئے ہیں،کسانوں سے 40ملین ٹن گندم خریدی جائیگی۔ شہبازشریف نے کہا کہ حکومت کسانوں کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب  نے  چھوٹے کسانوں کے لئےٹریکٹرا سکیم کا اعلان  کرتے ہوئے کہا کہ  5 ہزار ٹریکٹر پنجاب میں چھوٹے کسانوں کے لیے مختص کیے جائیں گے۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پورے صوبے میں کسان بھائیوں کو  دو ارب روپے کی سبسڈی دی جائیگی۔