Friday, April 19, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹری پلانٹیشن مشینری کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹری پلانٹیشن مشینری کا افتتاح کردیا
September 25, 2016
لاہور (92نیوز) ٹری پلانٹیشن مشینری سے درخت ایک جگہ سے دوسری جگہ لگایا جا سکتا ہے۔ شہباز شریف کہتے ہیں اربوں روپے کے بلاسود قرضوں سے زراعت کو فائدہ پہنچے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹری پلانٹر مشین نے کام شروع کر دیا ہے۔ اب درختوں کو کاٹنا نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشین الحمدللہ ہم نے منگوائی ہے اور اس کا جال پورے پنجاب میں بچھائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سیاسی مخالفین کو بھی آڑے ہاتھوں لیااور کہا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں ملک بھر میں اچھے کام ہو رہے ہیں۔ کچھ لوگ ان کاموں کو خراب کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔