Sunday, September 8, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف مسلم لیگ ن کوبچانےمیں کوشاں

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف مسلم لیگ ن کوبچانےمیں کوشاں
September 21, 2017

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کوبچانے کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں۔

شہبازشریف تیئیس ستمبرکو لندن روانہ ہورہے ہیں۔ جہاں وہ نااہل قرارپانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

شہبازشریف کے ساتھ شریف فیملی کے وکیل مصطفیٰ رمدے بھی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نوازشریف کو چودھری نثار کا پیغام  پہنچائیں گے۔ وہ ان سے چودھری نثارکے مریم نوازسے متعلق تحفظات سے بھی آگاہ کریں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چودھری نثار کواس بات پرتحفظات ہیں کہ مریم نوازسیاست میں نووارد ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کرکردارسینئرپارٹی سیاستدانوں سے بڑھ کرنہیں ہوناچاہئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنی واپسی یکم اکتوبرکوکنفرم کروا رکھی ہے۔