Friday, May 3, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ
November 28, 2015
لاہور(92نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئےہیں ۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعلی پنجاب  اپنے سرکاری دورے میں برطانوی حکام اور مختلف اداروں کے سربراہوں سے ملاقات  کرنے کے ساتھ ساتھ  بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی ملیں گے۔ اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بہترین دوستانہ و معاشی تعلقات موجود ہیں، ان کے دورے  سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔