Monday, May 13, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر مملکت پارلیمانی امور کی ملاقات، امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر مملکت پارلیمانی امور کی ملاقات، امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال
November 4, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے ملاقات کر کے امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران پولیس شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی۔ عثمان بزدار بولے پولیس شہداء ہمارا فخر ہیں۔ حکومت شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔

ادھر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی اور وفاقی وزیر مونس الہٰی کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔ عثمان بزدار نے چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں اتحادی معاملات کو احسن انداز میں آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

چودھری پرویز الہی نے کہا کہ اتحادی ہونے کے ناطے حکومت کو ہر معاملے میں بھرپور سپورٹ کرتے رہیں گے۔ عوام کی بہتری کیلئے وزیراعظم کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ق ہماری اتحادی اور اتحادیوں کے ساتھ پہلے سے مضبوط تعلقات زیادہ مضبوط ہیں۔