Monday, September 16, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب سے فیصل واوڈاکی ملاقات،صوبوں کے درمیان پانی کے تنازع پر گفتگو

وزیراعلیٰ پنجاب سے فیصل واوڈاکی ملاقات،صوبوں کے درمیان پانی کے تنازع پر گفتگو
December 2, 2018
لاہور ( 92 نیوز) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات  کی ، ملاقات میں صوبوں کے درمیان پانی کے تنازع پر گفتگو  ہوئی ۔ فیصل واوڈا نے پانی کی بہتر تقسیم پر وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد میں لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے ملاقات کی ۔  ملاقات میں  باہمی دلچسپی کے امور، آبی وسائل کی منصوبہ بندی اور پانی کی بچت کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ  پانی ایک نعمت ہے، پانی کے ضیاع کو روک کر اسے آنے والی نسلوں کیلئے  بچا کر رکھنا ہوگا۔ تحریک انصاف کی حکومت آبی وسائل کی منصوبہ بندی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آبی وسائل کے ذخیرہ کیلئے نئے ڈیمز بنانا ضروری ہے ،  ڈیمز فنڈ کی مہم قومی تحریک بن چکی ہے ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر آبی وسائل کا کہنا تھا کہ  آبی وسائل بچانے کیلئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔