Tuesday, April 23, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب سے جام کمال کی ملاقات ، کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر اتفاق

وزیراعلیٰ پنجاب سے جام کمال کی ملاقات ، کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر اتفاق
July 1, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی ۔ دونوں وزرائے اعلیٰ نے کورونا اور ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ جام کمال نے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے تعاون پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے اور ٹڈی دل سے فصلوں کو بچانے کیلئے مشترکہ طور پر موثر اقدامات اٹھانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔ اس سے قبل لاہور آمد پر وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا استقبال کیا۔ سردار عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی بلوچستان بریگیڈیئر حسن افضال شہید کی رہائش گاہ پہنچے۔ دونوں وزرائے اعلیٰ نے کورونا سے شہید ہونے والے بریگیڈیئر حسن افضال کے خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے تعینات ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دونوں افسروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔