Friday, April 26, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب سے بلوچستان کے وفد کی ملاقات، فضائیہ کے افسران بھی ملنے پہنچے

وزیراعلیٰ پنجاب سے بلوچستان کے وفد کی ملاقات، فضائیہ کے افسران بھی ملنے پہنچے
July 13, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے بلوچستان کے وفد کی ملاقات ہوئی، سابق ائیرآفیسر کمانڈنگ سنٹرل ایئرکمانڈ، ایئر وائس مارشل طارق ضیااور نئے ایئر آفیسرکمانڈنگ سنٹرل ایئر کمانڈ ایئر وائس مارشل ظفراسلم بھی ملنے پہنچے، سردارعثمان بزدار نے کہا کہ بلوچستان اورپنجاب کی سرحد پر انڈسٹریل زون بنانے کی تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے بلوچستان کے  وزیر صنعت حاجی محمد خان طور اتمن خیل کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، وفد سے بات چیت میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے ساتھ بلوچستان کی ترقی بھی عزیز ہے، بلوچستان او رپنجاب کی سرحد پر انڈسٹریل زون بنانے کی تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں، پنجاب حکومت گوادر میں پنجاب ہاؤس اور تفتان میں زائرین کے لئے سنٹر بنائے گی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے وفد کی طرف سے بلوچستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔ وزیراعلیٰ سےسابق ائیرآفیسرکمانڈنگ سنٹرل ایئرکمانڈ،ایئروائس مارشل طارق ضیاء اور نئے ایئر آفیسر کمانڈنگ سنٹرل ایئر کمانڈ ایئروائس مارشل ظفر اسلم نے ملاقات کی۔ سردارعثمان بزدارنے ایئر آفیسر کمانڈنگ سنٹرل ایئر کمانڈ کے عہدے پر احسن انداز سے خدمات سرانجام دینے پر ایئروائس مارشل طارق ضیا کی تعریف کی۔ انہوں نے ائیر آفیسر کمانڈنگ سنٹرل ائیر کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ایئر وائس مارشل ظفر اسلم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔