Saturday, April 27, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب سے بشارت راجہ کی ملاقات ، پنجاب اسمبلی کے بجٹ سیشن کے حوالے سے تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ پنجاب سے بشارت راجہ کی ملاقات ، پنجاب اسمبلی کے بجٹ سیشن کے حوالے سے تبادلہ خیال
June 12, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے بجٹ سیشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ بجٹ سیشن کے دوران ارکان  صوبائی اسمبلی کو کورونا سے بچانے کے حوالے سے کیے گئے حفاظتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے احتیاطی تدابیر کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کی وباء نے ہر طبقے کو متاثر کیا ہے،بجٹ میں کمزور طبقے کے تحفظ کے لئے اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے جامع منصوبہ بندی کر لی گئی، بجٹ میں ہرطبقے کا خیال رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں بھی عوام کو ریلیف دینے والا بجٹ پیش کریں گے۔ اپوزیشن صرف نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے۔ تنقید کی پروا کئے بغیر عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔