Sunday, May 5, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب سے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات ، حلقوں کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ پنجاب سے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات ، حلقوں کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال
June 17, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کورونا وبا کا پھیلاؤ کم کرنے کے لئے حکومتی ہدایات پر عملدر آمد کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئےارکان اسمبلی کے جائز کام ہر صورت ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے اٹک، راولپنڈی اور جہلم کے ارکان صوبائی اسمبلی سے بات چیت میں کہا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود ترقیاتی بجٹ میں 5 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے ترقیاتی عمل کی رفتار کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ ترقیاتی منصوبے مکمل کریں گے۔