Friday, May 17, 2024

وزیراعلی پنجاب سے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں، فلاح عامہ کے منصوبوں پر پیش رفت پر بات چیت

وزیراعلی پنجاب سے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں، فلاح عامہ کے منصوبوں پر پیش رفت پر بات چیت
December 23, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں ہوئی۔ ملاقاتوں میں حلقوں کے مسائل کے حل اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

 وزیراعلی سے ملاقات کرنے والوں میں خواجہ داؤد سلیمانی، محمد لطیف نذر اور سردار محمد محی الدین خان کھوسہ شامل ہیں۔

 اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے میرے دروازے آپ سب کیلئے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف متحد ہے۔ کبھی کسی سے ناانصافی کی نہ کریں گے۔ انتقام کی سیاست ہمارا شیوہ نہیں۔ ہم انصاف کی عملداری پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر پوائنٹ سکورنگ کرنے کی کوشش کی۔ اپوزیشن کا تین سالہ ریکارڈ ملکی مفادات سے متصادم رہا ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں نے منفی سیاست کے ذریعے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا۔ ماضی کی حکومتوں نے دعوے زیادہ کیے اور کام کم۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا سابق حکمرانوں نے نمائشی منصوبے شروع کرکے عوام کی ضروریات کو نظر انداز کیا۔ ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا۔ عوام کی خدمت مشن اور اوڑھنا بچھونا ہے۔ ہماری حکومت نے تین برس کے دوران عوامی فلاح کے بے شمار پراجیکٹس شروع کیے ہیں۔ مختصر عرصے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔