Sunday, April 28, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی ملاقات
September 7, 2018
لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سردار عثمان بزدار نے یوم دفاع و شہداء کے موقع پر قومی یکجہتی اور ملی وحدت کے شاندار مظاہرے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا پوری قوم نے جوش و جذبے کے ساتھ یوم دفاع و شہدائے پاکستان منا کر پاک دھرتی سے لازوال محبت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہم سب شہداء کے احسان مند ہیں،جن کی قربانیاں پاکستان میں امن لے کر آئیں، شہداء کے خاندان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔