Wednesday, April 24, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی پشین آمد ، قبائلی عمائدین سے ملاقات کی

وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی پشین آمد ، قبائلی عمائدین سے ملاقات کی
July 16, 2020
 کوئٹہ (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی پشین آمد ہوئی جہاں انہوں نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کوئٹہ اور پشین کے بعد لورالائی کا دورہ کیا۔ عثمان بزدار سے قبائلی عمائدین، معززین اور لورالائی میں مقیم پنجاب کے شہریوں  نے ملاقات کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان سے تجارتی تعاون کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنر ہاؤس بلوچستان میں گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔  وزیراعلیٰ پنجاب ، وزیر اعلیٰ بلوچستان ، جام کمال خان ، پشین ، آمد ، قبائلی عمائدین ، ملاقات سردار عثمان بزدار نے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی  اور کوئٹہ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں  اور پارٹی عہدیداروں  سے بھی ملاقات کی۔ اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان پشین پہنچے۔ سردار عثمان بزدار نے پشین میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے تربت میں 100 بستروں پر مشتمل اسپتال اور تفتان میں کمیونٹی سنٹر کے قیام کا اعلان کیا۔ عثمان بزدار نے دونوں منصوبوں کے لئے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو ایک ارب روپے کا چیک دیا۔