Friday, April 19, 2024

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے اجرا کے لئے فرد ملکیت کی فیس نہ لینے کی ہدایت

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے اجرا کے لئے فرد ملکیت کی فیس نہ لینے کی ہدایت
October 2, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے اجرا کے لئے فرد ملکیت کی فیس نہ لینے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد اور ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقاتوں میں عمومی سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارکان اسمبلی نے وزیراعلی عثمان بزدار کو ترقیاتی امور پر سفارشات اورتجاویز پیش کیں۔

ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد، غضنفر عباس، عامر عنایت شہانی، علی اختر، عادل پرویز، عمر فاروق اور شکیل شاہد شامل تھے۔ وارث عزیز، ملک ندیم عباس، سرفراز حسین، سلیم اختر، قاسم عباس خان، علی رضا خان، فردوس رعنا، عابدہ بی بی اور دیگر نے بھی ملاقات کی۔

وزیراعلی عثمان کو اعلی سطح کے اجلاس میں محکمہ زراعت اور محکمہ لائیوسٹاک کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں اور دیگر محکمانہ اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

عثمان بزدار نے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے اجراء کے لئے فرد ملکیت کی فیس نہ لینے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا رواں مالی سال کے آخر تک 10 لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کا اجراء مکمل ہو جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے جنوبی پنجاب میں زیتون کی کاشت پر توجہ دینے کی بھی ہدایت کی۔