Friday, April 19, 2024

وزیراعلی عثمان بزدار کی پنجاب اور سندھ کے بیراجوں پر غیر جانبدار مبصرین تعینات کرنے کی سفارش

وزیراعلی عثمان بزدار کی پنجاب اور سندھ کے بیراجوں پر غیر جانبدار مبصرین تعینات کرنے کی سفارش
May 30, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلی عثمان بزدار نے پنجاب اور سندھ کے بیراجوں پر غیر جانبدار مبصرین تعینات کرنے کی سفارش کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے غیر جانبدار مبصرین کی تعیناتی سے پانی کے اخراج کا درست ڈیٹا حاصل ہو سکے گا ۔ یہ اقدام پانی کی کمی کو منصفانہ طور پر صوبوں کے مابین تقسیم میں معاون ہو گاْ۔ مبصرین کی تعیناتی سے صوبوں کے مابین پانی کے مسئلے پر پائی جانیوالی غلط فہمیاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیراعلی پنجاب نے ملک بھرسے خصوصا سندھ کے پارلیمنٹرین کو پنجاب کے بیراجوں کے دورے کی دعوت بھی دی۔ انکا کہنا تھا ملک بھر خصوصا سندھ کے پارلیمنٹرین پنجاب آ کر پنجاب کے بیراجوں کا دورہ کریں اور اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ کس طرح ہم اس   نظام میں واٹر ڈسچارج رپورٹنگ کو شفاف بنا رہے ہیں ۔ ہم نے اس مسئلے کا حل نکالنا ہے تو ہمیں اپنے گرد دیواریں کھڑی کرنے کی بجائے ان دیواروں کو گرانا ہو گا ۔ پنجاب کے کسانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پانی کے حوالےسے انکی مشکلات دور کرونگا۔