Sunday, May 12, 2024

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی دعوت پر تونسہ کے سرکاری اسکولز کی طالبات کا لاہور کا مطالعاتی دورہ

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی دعوت پر تونسہ کے سرکاری اسکولز کی طالبات کا لاہور کا مطالعاتی دورہ
August 18, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی دعوت پر تونسہ کے سرکاری اسکولز کی طالبات نے لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا۔

طالبات نے وزیراعلی آفس کا وزٹ بھی کیا۔ وزیراعلی آفس آمد پر طالبات کو خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔ طالبات کو مرکزی کمیٹی روم میں صوبائی وزراء اور سیکرٹریز کے لئے مخصوص نشستوں پر بٹھایا گیا۔

وزیراعلی عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر  طالبات کو وزیراعلی کے  آفس اور ڈرائنگ روم کا بھی وزٹ کرایا گیا۔ وزیراعلی  سے  گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول اور گورنمنٹ سٹی گرلز ہائی سکول تونسہ کی طالبات اور اساتذہ نے ملاقات کی۔ طالبات کو ثقافتی، سماجی اور سرکاری امور سے متعلق دستاویزی فلمیں دکھائی گئیں۔

سردارعثمان بزدار نے کہا کہ سرکاری اسکولز کے طلباء و طالبات کو باقاعدگی سے  مطالعاتی دورے پر لاہور بلایا جائے گا۔