Friday, May 3, 2024

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پنجاب رورل سسٹین ایبل میونسپل سروس کیلئے علیحدہ ادارہ بنانے کی منظوری

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پنجاب رورل سسٹین ایبل میونسپل سروس کیلئے علیحدہ ادارہ بنانے کی منظوری
November 27, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب رورل سسٹین ایبل میونسپل سروس کیلئے علیحدہ ادارہ بنانے کی منظوری دے دی۔

پنجاب کے دیہاتوں میں بھی نکاسی آب کا سسٹم لگے گا۔ گلیوں کی صفائی بھی ہوا کرے گی۔ صوبے کے ناظم اعلیٰ نے بڑا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب رورل سسٹین ایبل میونسپل سروس کیلئے علیحدہ ادارہ بنانے کی  منظوری دے دی گئی۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نئے ادارے کے قیام سے دیہات میں سیوریج اور صفائی کے نظام میں خاطرخواہ بہتری آئے گی۔ انہوں نے  کی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے ضروری مشینری کی فراہمی کا عمل جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔