وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے الحمرا آرٹس کونسل میں نایاب کتابوں کی نمائش کا افتتاح کر دیا
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بلوچ کلچرل ڈے کی مناسبت سے الحمرا آرٹس کونسل میں تصویری اور نایاب کتابوں کی نمائش کا افتتاح کر دیا۔
الحمرا آرٹس کونسل میں محکمہ اطلاعات وثقافت کے زیر اہتمام بلوچ کلچر ڈے کا اہتمام کیا گیا۔ روشنی کے رنگوں تلے سجی تقریب کی رونق کو بلوچی رقص اور میوزک نے چار چاند لگا دئیے ۔
تقریب میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پرفارمنسز سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ پنجابی، بلوچی،سندھی اور پختوں سب ایک ہی رنگ میں نظر آئے۔ بلوچی تلوار ڈانس لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
تقریب میں طالبات کے رقص نے بھی حاضرین کی توجہ مبذول کرا لی۔