Wednesday, April 24, 2024

وزیراعلیٰ شہبازشریف  زندہ جلائے جانے والے محمد نعیم کے گھر  پہنچ گئے

 وزیراعلیٰ شہبازشریف  زندہ جلائے جانے والے محمد نعیم کے گھر  پہنچ گئے
March 22, 2015
لاہور(92نیوز)وزیراعلیٰ شہبازشریف یوحنا آباد بم دھماکوں کے بعد مشتعل افراد کے ہاتھوں زندہ جلائے جانے والے نوجوان محمد نعیم کے اہل خانہ سے اظہارہمدردی کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ نعیم کو توواپس نہیں لاسکتے تاہم انصاف ضرور دلوا سکتے ہیں۔ یوحنا آباد کے دوگرجاگھروں کے باہر بم دھماکوں کے بعد مشتعل  مظاہرین نے شک کی بناپردونوجوانوں کو زندہ جلا دیا تھا۔ زندہ جلائے جانے والوں میں قصور کا نعیم بھی شامل تھا،وزیراعلیٰ شہباز شریف نعیم کے گھر جاکر ورثاء سے ملے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے نعیم کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نعیم کا مقدمہ دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے گا اور مظلوم خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ نعیم اپنے بھائی سلیم کے ساتھ اکٹھے شیشے کی دکان پر کام کرتے تھے۔ سلیم کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کے بھائی نے جام شہادت نوش کیا۔