Saturday, May 18, 2024

وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کا بیٹا اغوا

وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کا بیٹا اغوا
August 23, 2017

کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی غلام مرتضیٰ بلوچ کے بیٹے کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی غلام مرتضی بلوچ کے اہلخانہ گھر جا رہے تھے، گڈاپ میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو روک لیا اور تمام افراد کو گاڑی سے اترنے کا کہا۔

تمام افراد کے اترتے ہی مسلح افراد غلام مرتضی بلوچ کے بیٹے کو گاڑی میں ساتھ لے گئے۔

اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی، پولیس کے مطابق اغواکاروں نے ابھی تک کوئی مطالبہ نہیں کیا۔