Thursday, September 19, 2024

وزیراعلیٰ سندھ کیلئے سید مراد علی شاہ اور شہریار مہر نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

وزیراعلیٰ سندھ کیلئے سید مراد علی شاہ  اور شہریار مہر نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
August 15, 2018
کراچی ( 92 نیوز) اسپیکر وڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے انتخاب کے بعد اب اگلا مرحلہ وزیراعلیٰ سندھ کے چناؤ کا ہے جس کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی اور متحدہ اپوزیشن  میدان میں ہے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کیلئے نامزدکیا جس کے بعد  سید مراد علی شاہ نے وزارت اعلیٰ کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ۔ دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے وزارت اعلیٰ کیلئے  شہریار مہر  کو نامزد کیا گیا  ، شہریار  مہر نے  بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ شہریار مہر کے کاغذات نامزدگی پر خواجہ اظہار اورخرم شیرزمان نے تجویز وتائید کنندہ کے طور پر دستخط کئے ۔