Thursday, March 28, 2024

وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس حکام کو این اے دو سو چھیالیس میں فول پروف سکیورٹی کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس حکام کو این اے دو سو چھیالیس میں فول پروف سکیورٹی کی ہدایت
April 13, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز پولیس کے ساتھ مل کر این اے دو سو چھیالیس میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرے۔ این اے دو سو چھیالیس کراچی کے ضمنی انتخاب میں صرف نو روز رہ گئے ہیں جبکہ انتظامیہ امن وامان کو قائم رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ قائم علی شاہ سے ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر نے ملاقات کی جنہوں نے وزیراعلیٰ کو پولنگ کے روز رینجرز کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ سے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ڈی آئی جی سکھر بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے پولیس حکام کو تئیس اپریل کے ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایت کی۔