Thursday, April 25, 2024

وزیراعلی سندھ کی شہریوں کو تین دن مکمل گھر میں رہنے کی ہدایت

وزیراعلی سندھ کی شہریوں کو تین دن مکمل گھر میں رہنے کی ہدایت
March 21, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ میں کورونا لوکل ٹرانسمیشن کیسسز کی بڑھتی تعداد نے خطرے کی گھنٹی بجادی وزیراعلی مرادعلی شاہ نے شہریوں سے تین دن مکمل گھر میں رہنے کی ہدایت کردی۔ سندھ میں کورونا کی وبا کے شکار افراد کی تعداد 252 ہے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ کورونا وائرس کے خدشات خطرات میں بدلنے لگے۔ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 252 ہوگئی۔ کورونا وائرس کے شکار 50 سے زائد افراد لوکل ٹرانسمیشن ہیں جبکہ دیگر مختلف ممالک سے سندھ میں آئے۔ وزیراعلی مرادعلی شاہ کی زیر صدارت ٹاسک فورس اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، بتایا گیا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ اکیاون افراد کی ٹریول ہسٹری نہیں ہے وزیراعلی مرادعلی شاہ نے صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے شہریوں سے تین دن مکمل آئسولیشن کی اپیل کی ہے کہا کہ اب ہمارا تین دن گھروں میں رہنا ضروری ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر ستتر سالہ شخص دوران علاج جاں بحق ہوگیا  متاثرہ فرد دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھا جبکہ کوئی ٹریول ہسٹری بھی نہیں تھی۔ سکھر قرنطینہ میں تفتان سے آنیوالے دیگر سات سو زائرین کے نمونے بھی ٹیسٹ کے لیے بھیجنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ لسیبیلہ کے راستے واپس آنیوالے 22 زائرین کی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔