Monday, May 13, 2024

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس
January 23, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں  پولیس کی فائرنگ سے میاں بیوی کی ہلاکت کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ برہم ہو گئے ۔ وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا ۔  ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹرامیرشیخ نے اجلاس کو امن وامان سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز پی ای سی ایچ ایس میں ٹارگٹ کلنگ پربرہمی کااظہار کیا ، کہاکہ ٹارگٹ کلنگ اور اسڑیٹ کرائم پر فوکس کیاہواہے۔ ،یکن  اس طریقے سے کنڑول نہیں ہورہے۔ انہوں نے کورنگی میں پولیس کی فائرنگ سے میاں بیوی کے زخمی ہونے پرتشویش کااظہارکیا اور  کہا کہ یہ انتہائی تکلیف والی بات ہے، اس کا سدباب ہونا چاہیے۔ وزیراعلیٰ  سندھ نے کہاکہ کوئٹہ جانے والی بسوں میں ایڈیشنل پٹرول ٹینک  بنائے گئے ہیں تو انکے خلاف کارروائی  کی جائے ،  اجلاس میں فینسی پلیٹس اور سرکاری گاڑیوں کے غیرقانونی استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ بھی کیاگیا۔ وزیراعلی سندھ نے اجلاس کو بتایاکہ وہ ضلع ساؤتھ کا دورہ کررہے تھے ، پولیس نے انہیں روکا اور شناختی کارڈ چیک کیا۔ کارڈ چیک کروانے کےبعد پولیس اہلکار سے پوچھا آپ مجھے پہچانتے ہیں تو پولیس اہلکار نے کہانہیں۔ مراد علی شاہ نے کہاکہ انہیں خوشی ہوئی کےپولیس  اچھے طریقے سے چیکنگ کررہی تھی۔