Saturday, May 4, 2024

وزیراعلیٰ سندھ کی خورشید شاہ کو ٹیلیفون پر رینجرز اختیارات بارے بریفنگ

وزیراعلیٰ سندھ کی خورشید شاہ کو ٹیلیفون پر رینجرز اختیارات بارے بریفنگ
December 14, 2015
اسلام آباد (92نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ کراچی میں رینجرز کو اختیارات دینے کے معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ پیپلز پارٹی نے چودھری نثار کے بیان پر قومی اسمبلی میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعلی سندھ سے رینجرز کے اختیارات پر تفصیلی بات چیت کی۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے چودھری نثار کے دھمکی آمیز بیان پر شدید احتجاج کیا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آج قومی اسمبلی اجلاس میں بھی شدید احتجاج کرے گی۔ چودھری نثار نے سندھ حکومت کو 18 ویں ترمیم کی دھمکی دی ہے۔ چودھری نثار وفاقی حکومت کے لیے 2014ءکے دوران جیسی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت سندھ رینجرز کو اختیارات دینے کے معاملے میں سنجیدہ ہے۔