Sunday, September 8, 2024

وزیراعلیٰ سندھ کو دل کی تکلیف ... وزیراعظم نے اسلام آباد بلا لیا

وزیراعلیٰ سندھ کو دل کی تکلیف ... وزیراعظم نے اسلام آباد بلا لیا
December 28, 2015
کراچی (92نیوز) وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ میں دوریاں ہو گئیں۔ کراچی ائیر پورٹ پر مختصر غیر رسمی ملاقات کے بعد وزیر اعظم اور سائیں کی راہیں جدا نظر آئیں۔ پورٹ قاسم اور چیمبر آف کامرس کی تقریب میں بھی شریک نہ ہوئے‘ وزیر اعظم نے اسلام آباد بلا لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کا کراچی ائرپورٹ پر استقبال کرنے سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ قومی ادارہ برائے امراض قلب پہنچ گئے۔ سائیں سرکار نے ایک گھنٹے سے زائد اسپتال میں اپنا طبی معائنہ کرایا۔ رپورٹ تسلی بخش آئی تو وزیراعظم نوازشریف کا استقبال کرنے پہنچے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے استقبال کے فوری بعد قائم علی شاہ دل کی بات زبان پر لے آئے اور رینجرز اختیارات پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ نوازشریف نے بھی وزیر اعلی سندھ کو فوراً ہی اسلام آباد آنے کی دعوت دے ڈالی جس پر قائم علی شاہ نے پارٹی سربراہ اور دیگر سے مشاورت کے بعد اسلام آباد آنے کی مشروط حامی بھرلی۔