Thursday, April 25, 2024

وزیراعلیٰ سندھ کراچی میں ٹیکسٹائل سٹی کے قیام پر ڈٹ گئے

وزیراعلیٰ سندھ کراچی میں ٹیکسٹائل سٹی کے قیام پر ڈٹ گئے
March 2, 2017

کراچی (92نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ ٹیکسٹائل سٹی کے قیام پر ڈٹ گئے، کہتے ہیں ٹیکسٹائل سٹی گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ممکن ہے تو کراچی میں کیوں نہیں، سندھ میں وسیع رقبے پر کپاس کی کاشت ہوتی ہے، یہاں ٹیکسٹائل سٹی زیادہ کامیاب ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد شاہ کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکسٹائل سٹی بندنہیں ہونے دیں گے۔ اس مسئلے پر عدالت جانا پڑا تو جائیں گے۔ ٹیکسٹائل سٹی پر ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی پورٹ سٹی ہے اس لیے یہاں ٹیکسٹائل سٹی زیادہ کامیاب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ ہم صوبے اورعوام کا بھرپور دفاع کریں گے۔ انہوں نے منظور وسان کو ہدایت دی کہ وہ اس پر کام کریں۔ اگر عدالت بھی جانا پڑا تو ہم جائیں گے۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر منظور وسان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ٹیکسٹائل سٹی بند کرنا چاہتی ہے۔ پورٹ قاسم اتھارٹی نے ٹیکسٹائل سٹی کے لیے زمین فروخت کی تھی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹیکسٹائل سٹی کے باعث ڈیڑھ لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔