Sunday, May 12, 2024

وزیراعلیٰ سندھ کا کورونا پازیٹو کے حساس علاقوں میں موبائل ٹیسٹنگ شروع کرنیکا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ کا کورونا پازیٹو کے حساس علاقوں میں موبائل ٹیسٹنگ شروع کرنیکا فیصلہ
April 12, 2020
 کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد على شاه کی زیر صدارت کورونا کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کورونا پازیٹو کے حساس علاقوں میں موبائل ٹیسٹنگ شروع کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔ مخصوص علاقوں میں مشتبہ مریضوں کے کورونا ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔ اجلاس میں دلچسپ اعدادوشمار پیش کیئے گئے۔ سندھ میں کورونا پازیٹو کےشکار مریضوں میں مردوں کی تعداد زیادہ ہے۔ محکمہ صحت سندھ کی تحقیق کے مطابق خواتین گھروں میں آئسولیٹ ہیں اور وائرس سے کم متاثر ہیں۔ سندھ میں کورونا پازیٹو کے مجموعی 1411 مریضوں میں 68 فیصد مرد ہیں۔ 32 فیصد خواتین کورونا پازیٹو کا شکار ہوئیں۔ مرد رضاکارانہ سماجی فاصلے ختم کرنے پر عمل نہیں کر رہے۔ مرد زیادہ باہر جاتے اور وائرس لیکر گھر آتے ہیں۔