Friday, April 26, 2024

وزیراعلی سندھ کا کالعدم ٹی ایل پی کے معاملے پر صوبوں کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ

وزیراعلی سندھ کا کالعدم ٹی ایل پی کے معاملے پر صوبوں کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ
April 19, 2021

کراچی (92 نیوز) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے معاملے پر صوبوں کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کر دیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کوئی مرضی سے دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند کرنا چاہتا ہے تو اجازت ہے۔ کوئی پر امن احتجاج کرنا چاہتا ہے تو نہیں روکیں گے۔ ناموس رسالت ﷺ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر آپ بہتر حل کی طرف جا سکتے ہیں۔ اس معاملے پر بھی صوبوں کو اعتماد میں لیں۔