Tuesday, May 21, 2024

وزیراعلیٰ سندھ کا غیر قانونی عمارتیں گرانے کا حکم

وزیراعلیٰ سندھ کا غیر قانونی عمارتیں گرانے کا حکم
February 7, 2020
کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں بڑے فیصلے کیے گئے، وزیراعلیٰ نے غیر قانونی عمارتیں گرانے کا حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے گزری سب میرین چورنگی کے قریب عمارت کو ایک ماہ میں گرانے کی ہدایت کردی، گزری سے زمزمہ کو ملانے والی شاہراہ پر تجاوزات کو بھی فوری ختم کرنے کا حکم دیدیا وزیراعلیٰ کا چڑیا گھر میں ہاتھی لانے، اسٹیڈیم روڈ پرسبزہ لگانےکا فیصلہ کیا گیا، وائی ایم سی گراؤنڈ اور ککری گراؤنڈ کوبہتر بنایا جائے گا۔