Tuesday, April 16, 2024

وزیراعلیٰ سندھ کا صوبے میں لاک ڈاؤن کا اعلان، اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا

وزیراعلیٰ سندھ کا صوبے میں لاک ڈاؤن کا اعلان، اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا
March 23, 2020
کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ نے صوبےمیں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا، کہتے ہیں کوئی بھی شہری قابل قبول وجہ کے علاوہ گھر سے نہیں نکل سکے گا، لاک ڈاؤن کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ سندھ میں لاک ڈاؤن کے تحت تمام نجی وسرکاری اور کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔ صوبائی حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی خدمات مانگ لیں، فوج کو سول ایڈمنسٹریشن کی مدد کیلئے تعینات کرنے کیلئے وفاق کو خط لکھ دیا گیا۔ سندھ میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، سندھ میں مہلک کرونا وائرس میں مبتلا 100 سے زائد کیسز سامنے آگئے۔ صوبے بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 396 ہوگئی۔ بڑھتے خطرے کے باعث سندھ حکومت نے صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر گورنر ہائوس کو بھی 2 ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کر کے عملے کو بھی چھٹی پر بھیج دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق صرف انتہائی ضروری افسران وعملہ اور کورونا وائرس کے لیے گورنر ہائوس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر فعال رہے گا۔ میئر وسیم اختر نے شہریوں سے خود کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی کہا کہ شہری خود کو آئسولیٹ کریں۔