Friday, May 17, 2024

وزیراعلیٰ سندھ کا سکھر بیراج کا دورہ، سیلابی صورتحال کاجائزہ لیا

وزیراعلیٰ سندھ کا سکھر بیراج کا دورہ، سیلابی صورتحال کاجائزہ لیا
September 7, 2020
سکھر (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے سکھر بیراج پر سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں سے سندھ بھر میں شدید نقصانات ہوئے، وزیراعظم کو نقصانات سے آگاہ کردیا، آج تفصیلی خط بھی لکھیں گے۔ وزیراعلی  سندھ مراد علی شاہ  نےسکھر بیراج کا دورہ کیا اور سیلابی صورتحال کاجائزہ لیا۔ محکہ آبپاشی کےاعلی حکام نےوزیراعلی کوبریفنگ دی۔ بتایا کہ حفاظتی بندوں کی مرمت کا کام جاری ہے، حساس بندوں کی دن رات نگرانی کی جارہی ہے۔ مراد علی شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں سے سندھ میں 136 افراد جان سے گئے۔ بیس اضلاع کے 23لاکھ لوگ متاثر ہوئے۔ وزیراعظم کے کراچی کے دورے پر بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا تھا، آج انہیں تفصیلی خط بھی لکھیں گے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ وہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرادری بھی آج سے تین دن تک مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے۔