Friday, March 29, 2024

وزیراعلیٰ سندھ کا رواں مالی سال کوئی نئی گاڑی نہ خریدنے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ کا رواں مالی سال کوئی نئی گاڑی نہ خریدنے کا اعلان
September 18, 2018
کراچی ( 92 نیوز)سندھ سرکار نے بھی کفایت شعاری اورسادگی اپنالی،وزیراعلیٰ سندھ  نے رواں مالی سال کوئی نئی گاڑی نہ خریدنے کا اعلان کردیا ، مراد علی شاہ نے کہاکہ غیرقانونی لوگوں کو کسی ملک کی شہریت نہیں دی جاتی،یہ بھی کہاکہ جلسہ موڈ سے نکل کر اب حکومتی موڈ میں آجائیں۔ وزیراعلی سندھ نےپوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کفایت شعاری کااعلان بھی کردیا ، کہاکہ رواں مالی سال کسی محکمے کےلئے کوئی نئی گاڑی نہیں کرخریدیں گے۔یہ بھی بتایاکہ کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فورکی لاگت بڑھ چکی ہے ، وفاق سے تکمیل کےلئے مدد مانگی ہے۔ مراد علی شاہ نےکہ غیرقانونی لوگوں کو ملک کی شہریت نہیں دی جاتی۔ کالاباغ ڈیم مردہ گھوڑا ہے تین اسمبلیاں ایسے مسترد کرچکی ہیں، گاڑیاں اور بھینس بیچنے سے حکومت نہیں چلتی ،بھینسوں کے بجائے پانچ سال تک ان کا دودھ بیچتے تو زیادہ فائدہ ہوتا۔ وزیراعلیٰ سندھ کاکہناتھاکہ تھر میں قحط سالی اور اموات پر افسوس ہے، ریلیف آپریشن شروع کردیاہے گندم بھی تقسیم  کررہےہیں۔