Friday, May 10, 2024

وزیراعلیٰ سندھ نے پھر سندھ کارڈ اور صوبائیت کی آڑ میں سیاست کی ناکام کوشش کی، شہبازگل

وزیراعلیٰ سندھ نے پھر سندھ کارڈ اور صوبائیت کی آڑ میں سیاست کی ناکام کوشش کی، شہبازگل
June 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی شہبازگل نے کہا، وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس ایک بار پھر سندھ کارڈ اور صوبائیت کی آڑ میں سیاست کی ناکام کوشش

شہبازگل ردعمل میں بولے پیپلزپارٹی کو سندھ میں اپنی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی، اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں، ترقی تو دور سندھ میں آج بھی سرکاری ایمبولینس سروس نہیں۔

انہوں نے کہا کہ، پروپیگنڈے، جلسوں، استعفوں سے یوٹرن کے بعد سندھ کارڈ کا استعمال ہی آپ کے پلے بچا ہے، پیپلزپارٹی کو سندھ میں اپنی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی، اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ،سندھ کو گزشتہ دو تین سالوں میں 1600 سے 1800 ارب منتقل ہوا، لیکن سندھ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے سے قاصر رہی۔ کوئی ڈویلپمنٹ کا کام کیا نہیں تو یہ پیسہ گیا کہاں؟۔

معاون خصوصی نے کہا، بجٹ ایزیکیوشن رپورٹ کے مطابق مالی سال کی تیسری سہ ماہی تک وفاق سندھ کو 70 فیصد ریوینیو دے چکا، نااہل سندھ حکومت اپنا ریوینیو 46 فیصد ہی جمع کر پائی۔ سندھ کا صحت کیلئے اعلان کردہ 7 اسکیموں پر اب تک ان پر کچھ خرچ نہیں کیا گیا۔

شہبازگل مزید بولے کہ، آج بھی سندھ میں سرکاری ایمبولینس سروس نہیں، لوگوں کو گدھا گاڑیوں اور جانوروں کے ساتھ ہسپتال لایا جاتا ہے۔ ہے۔